سوشل میڈیا کی افواہوں پرکان نہ دھریں،آج سیاست کا دن نہیں ،وفاقی وزیر داخلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ سوشل میڈیا کی باتوں اورافواہوں پرکان نہ دھریں،آج کا دن سیاست کا دن نہیں،سیاسی بات نہ کریں تو بہتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی روہڑی میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کی جہاں انہوں نے محرم الحرام کی مناسبت سے پاکستان کے سب بڑے و 500 سال قدیمی جلوس کا دورہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جلوس کیلئے کیے گئے انتظامات دیکھے ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے سب سے بڑے جلوس کے لئے کیے گئے ، انتظامات پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، سول انتظامیہ، سکھر پولیس اور رینجرز کے بہترین اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا کریڈٹ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کوجاتا ہے، اس دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے قدیمی جلوس کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 9محرم کو 27سو برآمد کیے گئے ہیں، آج کے دن ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد مجالس منعقد کی گئی ہیں،روہڑی میں پاکستان کا سب سے بڑا ماتمی جلوس برآمد کیا جاتا ہے،شمع گل تعزیہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں،ماتمی جلوس کے موقع پر زائرین کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مثالی انتظامات کیے جاتے ہیں، 10 لاکھ سے زائد افراد کا بندوبست انتہائی زیادہ ہوتا ہے، زائرین کے لیے پانی واش رومز اور پنکھوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ صدر آصف علی زرداری کو بنایا جا رہا ہے جس پر جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج کا دن سیاست کا دن نہیں کی، سیاسی بات نہ کریں تو بہتر ہے،سوشل میڈیا کی باتوں پر کان نہ دھریں،یہ وہی لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں جو ہمیں بتانا چارہے ہیں۔
اس موقع پروزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ پنجاب کے کچے میں میں2ماہ میں ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں،دو ماہ میں ان ڈاکوؤں کا فیصلہ کریں گے۔
محسن نقوی کا مزیدکہنا تھا کہ وانا اور وزیرستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا،تمام صوبے مل کر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 10محرم الحرام پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی