پاک ویسٹ انڈیز 3 ون ڈے 3 ٹی ٹونٹی شیڈول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز شیڈول کے مطابق ہی کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان میچز کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم ویسٹ انڈیز نے طے شدہ پروگرام پر ہی عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کر دی ہے۔
امریکہ میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں 25 اور 30 ڈالرز رکھی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:برمنگھم ٹیسٹ:انگلش کپتان بین سٹوکس امپائرز کے ساتھ الجھ پڑے
ون ڈے میچز کے ٹکٹس 8 اور 5 ڈالرز میں آن لائن دستیاب ہیں، ٹکٹس ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ سے خریدے جا سکتے ہیں۔
ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 31 جولائی سے فلوریڈا، امریکہ میں ہوگا، دوسرا میچ 2 اگست اور تیسرا میچ 3 اگست کو شیڈول ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 اگست، دوسرا 10 اگست اور تیسرا اور آخری میچ 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلا جائے گا۔