برمنگھم ٹیسٹ:انگلش کپتان بین سٹوکس امپائرز کے ساتھ الجھ پڑے

Jul 05, 2025 | 10:24:AM
برمنگھم ٹیسٹ:انگلش کپتان بین سٹوکس امپائرز کے ساتھ الجھ پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )برمنگھم  میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان  کھیلے جا نے والے ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان   بین سٹوکس امپائرز کے ساتھ الجھ پڑے ۔

 تفصیلات کے مطابق  برمنگھم ٹیسٹ میں انگلش کپتان بین سٹوکس امپائرز کے ساتھ الجھ پڑے۔ معاملہ بھارتی بیٹر یشوی جیسوال کے ریویو لینے پر شروع ہوا ۔ ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر  امپائرز نے جیسوال کو آؤٹ قرار دیا ، بیٹرز ابھی ریویو کے لیے مشورہ کر رہے تھے کہ سکرین پر چلتا جو 15 سیکنڈز کا ٹائم تھا وہ ختم ہو کے صفر ہو گیا۔ بیٹر نے اس کے بعد ریویو کا اشارہ کیا اور امپائر نے بھی کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارت سے  ٹیسٹ، انگلش کپتان آپے سے باہر، سخت لڑائی، وجہ کیا بنی؟ جانیے

بین سٹوکس امپائرز کے پاس  بھاگتے آئے اور کہا کہ ٹائم ختم ہو گیا ۔قانون کی خلاف ورزی ہے  لیکن امپائرانہیں چپ کرانے پر لگ گئے۔کافی دیر تک بحث کرتے رہے۔ امپائر انہیں تھپتھپا کے تنبیہ کرتے رہے کہ اطمینان رکھیں اور ریویو پر آخر کار چلے گئے۔