مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے پر طنزیہ سوالات اٹھا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر نے لگے ،پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ پر طنزیہ سوالات اٹھا دئیے۔
مشال یوسفزئی نے شیر شاہ کی 9 اور 10 مئی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اتنا بڑا ریلیف کیسے مل گیا؟
مشال یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے اہم رہنما روپوش ہیں، کارکن جیلوں میں ہیں اور حسان نیازی کو اسی ویڈیو پر 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے لیکن کچھ افراد کو چھوٹ کیوں دی گئی؟
یہ بھی پڑھیں:بس اور ٹریلر کے درمیان ہولناک تصادم ، ہلاکتیں
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی صدر جنید اکبر خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان واضح تناؤ پیدا ہو گیا ہے۔
جنید اکبر خان نے وزیراعلیٰ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جنید اکبر رونے دھونے کے بجائے گھر بیٹھ جائیں۔ پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دیں اور اہل شخص کو تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا صدر بنایا جائے۔
بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ جنید اکبر خان وہ ذمہ داریاں پوری نہیں کر پا رہے جو انہیں بانی پی ٹی آئی نے سونپی تھیں، اسی لیے وہ پریشانی کا شکار ہیں۔