مظفر گڑھ: بس اور ٹریلر میں تصادم،6 افراد جاں بحق،18 زخمی

Jul 05, 2025 | 09:26:AM
مظفر گڑھ: بس اور ٹریلر میں تصادم،6 افراد جاں بحق،18 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مظفرگڑھ کے علاقے لنگرسرائے میں تیز رفتار بس اور ٹریلر کے درمیان ہولناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور سمیت 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

 زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔

مزید پڑھیں:بٹگرام: سلینڈر لیکج سے گھر میں آتشزدگی، خواتین، بچوں سمیت 12 افراد جھلس گئے