ثنا خان کے ہاں بیٹے کی ولادت، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

Jul 05, 2023 | 20:33:PM
 ثنا خان کے ہاں بیٹے کی ولادت، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) دین اسلام کی خاطر بالی ووڈ انڈسٹری  کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان اور مفتی انس سید کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثنا خان کے ہاں بیٹے کی ولادت 5 جولائی کو ہوئی اور انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ "اللہ تعالی نے مقدر میں لکھا پھر اس کو پورا اور آسان کیا، اللہ جب دیتا ہے تو خوشی اور مسرت کے ساتھ دیتا ہے، تو اللہ نے ہمیں بیٹا دیا ہے۔"

ثنا خان نے مزید کہا کہ" اولاد اللہ کی امانت ہے اور اسے بہترین بنانا ہے۔ انہوں نے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔"

خیال رہے کہ سابقہ  اداکارہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 21 نومبر2020 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی،شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آندھی، گرج چمک کےساتھ طوفانی بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا