آندھی، گرج چمک کےساتھ طوفانی بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Jul 05, 2023 | 19:59:PM
آندھی، گرج چمک کےساتھ طوفانی بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے  بیشتر علاقوں میں آندھی ، گرج چمک اور طوفانی بارش کی پیشگوئی کردی،جبکہ  موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،  گوجرانوالہ میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ پیدا ہو گیا.

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد،کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا ،خطۂ پوٹھوہار ، بالائی و وسطی پنجاب اور  شمال مشرقی بلوچستان میں بھی آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ وسطی پنجاب، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور خیبرپختونخوا میں  چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز  اسلام آباد میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے،خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد ،مالاکنڈ، بالاکوٹ ،چارسدہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ ، کرم، بنوں، وزیرستان اورڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چارسدہ، مردان،نوشہرہ،  پشاور، بنوں، ڈی آئی خان،  ایبٹ آباد، مانسہرہ،مالاکنڈ، دیر، سوات ، کوہاٹ اور کوہستان میں   موسلادھار بارش  کی بھی توقع ہے  جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جن میں مری،لاہور، گلیات ، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا،میانوالی ،فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر،نارووال، سیالکوٹ،ساہیوال، گوجرانوالہ ، گجرات ،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد ، بھکر، لیہ،  بہاولپور، رحیم یار  خان، راجن پور،  تونسہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ، نارووال،  گجرات،  گوجرانوالہ،لاہور،   راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال  ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منڈی بہاؤالدین،لیہ، بھکر، سرگودھا ، فیصل آباد ،ملتان،  راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ،بلوچستان میں  ژوب، زیارت، موسیٰ خیل ، بارکھان،   لورالائی، قلعہ سیف اللہ کوہلو،  سبی ، قلات،خضدار، لسبیلہ ، آوران  اور خاران میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر فحش اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والےاداکاروں کیخلاف ایکشن

محکمہ موسمیات  کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور گردونواح ، کشمیر اور  گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہے،کشمیر  میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث  اسلام آباد ،راولپنڈی، اٹک،  گوجرانوالہ، لاہور ، قصور، اوکاڑہ، کوہاٹ، پشاور، بنوں ، کرک اورڈی آئی خان   کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ  پیدا ہو یگا ہے،جبکہ  مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے .  موسلادھاربارش کے باعث  ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ  اورموسٰی خیل  کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔