سونے کی قیمت کو پر لگ گئے،غیرمعمولی اضافہ سے شہری پریشان

Jul 05, 2022 | 17:27:PM
سونا، قیمت، تولہ،1500، روپے، اضافہ،شہری، پریشان
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونے کی قیمتوں کو ایک مرتبہ پھر پر لگ گئے ہیں۔ ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 514 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام نئی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 304 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مداح کے اظہار محبت پردیپیکا پڈوکون کا دلچسپ جواب

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس نئی قیمت 1803 ڈالر ہوگئی ہے۔