یونیورسٹیاں اور کالج بند۔۔ موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

Jul 05, 2021 | 16:24:PM
 یونیورسٹیاں اور کالج بند۔۔ موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور سمیت  پنجاب بھر  کی سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے   تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یونیورسٹیز اور کالجز 12 جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو امتحانات لینے کی اجازت ہوگی تاہم بورڈز امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیںبیروزگار اساتذہ کے لئے خوشخبری۔۔ 15 ہزار ڈیلی ویجز ٹیچر بھرتی کرنیکا فیصلہ