آصف علی زرداری کی لطیف اکبر پر حملے کی مذمت: اہم مطالبہ کر دیا

Jul 05, 2021 | 15:11:PM
آصف علی زرداری کی لطیف اکبر پر حملے کی مذمت: اہم مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران پیپلز پارٹی کے مرکزی صدر چودھری لطیف اکبر پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اہم مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زردا ری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے صد ر پر ہونے والا حملہ قابل مذمت ہے، چودھری لطیف اکبرپردوسری بارحملہ ہواجوتشویشناک ہے۔

خیال رہےسابق صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرمنصفانہ انتخابات کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور چودھری لطیف اکبر پر ہونےوالےقاتلانہ حملے کانوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں:    آئندہ فون نہیں کرنا: رشتے داروں کا لڑکیوں پر بیہمانہ تشدد، ویڈیو وائرل