آئندہ فون نہیں کرنا: رشتے داروں کا لڑکیوں پر تشدد، ویڈیو وائرل

Jul 05, 2021 | 13:41:PM
آئندہ فون نہیں کرنا: رشتے داروں کا لڑکیوں پر تشدد، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ماموں کے بیٹوں سے فون پر بات کرنے پر دو بہنوں کو چچا کے بیٹوں نے سر عام تشدد کا نشانہ بنا یا۔ واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے لڑکیوں کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع دھر میں پیش آیا جہاں قبائلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں کو  ماموں کے بیٹوں سےفون پر بات کرنے پرسرِ عام تشدد کا نشانہ بنا یاگیا ۔ لڑکیوں کےچچا زاد بھائیوں اور دیگر رشتے داروں نے انہیں ڈنڈوں، گھونسوں اور لاتوں سے ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 22 جون کو پیپالوا گاؤں میں پیش آیا ۔ پولیس کے پاس یہ ویڈیو 25 جون کو پہنچی تھیں تاہم 19 اور 20 سالہ بہنیں شکایت درج کرانے سے خوفزدہ تھیں۔

بعد ازاں ایک بہن نے پولیس سٹیشن کا رخ کیا اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس کے مطابق اس کے چچیرے بھائیوں نے دونوں بہنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پنجاب یونیورسٹی کے طلباء کا وی سی آفس کے باہر احتجاج