علی وزیر نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو  شواہد جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا

Jul 05, 2021 | 12:42:PM
علی وزیر نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو  شواہد جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا
کیپشن: علی وزیر ایم این اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ،الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو مکمل شواہد جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا ۔

 تفصیلات کےمطابق علی وزیر ایم این اے کے خلاف نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے ممبر ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کی۔سماعت کے دوران  ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر  نے کہا کہگزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن نے کیس کے ساتھ شواہد مانگے تھے ، علی وزیر کے خلاف کیسز کی ایف آئی آرز اور ان پر پیش رفت کی تفصیلات مانگی گئی تھی ۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہا  آئین کے ارٹیکل 63 جی کے تحت رکن کی نااہلی کے لیے سزا لازم ہے ۔ وکیل درخواستگزار نے کہا کہ میری درخواست 63جی نہیں 63 پی کے تحت ہے ، جس کے مطابق کچھ وقت کے لیے نااہل کیا جائے ۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر رکن کو سزا ہو تو وہ اسمبلی رکنیت کے لئے اہل نہیں ہو گا ۔ وکیل درخواستگزار نے کمیشن کو بتایا کہ ایف آئی آرز کی سرٹیفائیڈ کاپی کے لئے متعلقہ صوبوں کے ہوم ڈپارٹمنٹس کو لکھا ہے ، امید ہے پانچ چھ روز میں کاپیاں مل جائیں گی ،علی وزیر کی تین پشتو تقاریر کا ترجمہ کراکے  ٹرانسکرپٹ  تیار کرنے پشاور یونیورسٹی کو دے دیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے میری درخواست پر علی وزیر کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا ۔ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے پوچھا کہ آپ نے کہا کہ علی وزیر دہشت گرد ہیں ؟ ۔ وکیل نے کہا علی وزیر نے آئین کے خلاف تقاریر میں ۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ علی وزیر کے خلاف ایف آئی ارز کس سیکشن کے تحت درج ہیں ؟  ۔ زیادہ تر ایف آئی ارز تو معمولی نوعیت کی ہیں، کسی بندے کو سنے بغیر سزا نہیں ہو سکتی ،انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں ایس ایچ او نے ملزم کے خلاف شیڈیول فور کے تحت اقدامات کیوں نہیں کیا ؟ ۔ ہم اس کیس کے حوالے پہلے خود مطمئن ہونا چاہتے ہیں ، پھر فریق کو نوٹس جاری کریں گے ۔کمیشن نے درخواست گزار کو شواہد فراہم کرنے کا آخری موقع فراہم کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان آج گودار کا دورہ کریں گے