عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔۔لیگی رہنما پاکستان نہیں آئیں گے

Jul 05, 2021 | 11:55:AM
 عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔۔لیگی رہنما پاکستان نہیں آئیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر لیگی رہنماعابد شیر علی نے اپنے ٹویٹ میں اہلیہ کے انتقال کی خبر شیئر کی اور لکھا  ہے کہ میری اہلیہ انتقال کر گئی ہیں۔عابد شیر علی کی اہلیہ کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

واضح رہے کہ عابد شیر علی سابق دور میں پانی و بجلی کے وزیر رہ چکے ہیں اور آج کل لندن میں ہیں۔دوسری جانب زیرنظر تصویر میں سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف  لندن میں عابد شیر علی کو اہلیہ کی وفات پر دلاسہ دے رہے ہیں۔

 عابد شیر علی کی اہلیہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق  عابد شیر علی نے بعض نا گزیر وجوہ کی بنا پر پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیاہے اور وہ نماز جنازہ میں شریک نہیں ہونگے۔

 یہ بھی پڑھیں:  5 جولائی کو ہمیشہ ایک سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائیگا:بلاول