’لومیرج یا ارینج‘۔۔ بھارتی خاتون کھلاڑی کا مداح کو کمال کا جواب

Jul 05, 2021 | 10:42:AM
’لومیرج یا ارینج‘۔۔ بھارتی خاتون کھلاڑی کا مداح کو کمال کا جواب
کیپشن: بھارتی خواتین  کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سمرتی مندھانا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی خواتین  کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے لاکھوں چاہنے والے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر ان سے نجی سوال کئے جاتے ہیں۔ سمرتی مندھانا کا ایک پرانا ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے انکی شادی کے سلسلے میں سوال کیا گیا تھا۔ جس پر انہوں نے خوبصورت جواب دیا۔
بھارتی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق سمرتی مندھانا کے مداح اکثر سوشل میڈیا پر ان سے نجی سوال کرتے ہیں۔ اور اسی حوالے سے سمرتی مندھانا کا ایک پرانا ٹویٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے انکی شادی کے سلسلے میں سوال کیا گیا تھا۔ سمرتی مندھانا سے ورات نوین نام کے یوزر نے پوچھا کہ آپ لو میرج کریں گی یا ارینج؟ اس پر مندھانا نے کمال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں’لو رینجڈ  کو ترجیح دوں گی‘ اس جملے کا مطلب ہے کہ مندھانا پیار کریں گی اور اس کے بعد دونوں کنبوں کو راضی کرکے ارینج میرج کریں گی۔

انڈین وویمن کرکٹ ٹیم کی اوپنر سمرتی مندھانا اپنی کمال کی بلے بازی کیلئے مشہور ہیں۔ بائیں ہاتھ کی یہ بلے باز آف سائیڈ سے اپنے بہترین کھیل کیلئے جانی جاتی ہیں۔ ان کی بلے بازی سٹائل کا موازنہ سابق بھارتی کپتان  گنگولی سے ہوتا ہے جس طرح گنگولی آف سائیڈ پر بہترین شاٹ لگاتے تھے ٹھیک اسی طرح سمرتی مندھانا  بی شاٹ لگاتی ہیں۔ اسمرتی مندھانا اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی مداحوں میں کافی مقبول ہیں۔

سمارٹ اور خوبصورت سمرتی مندھانا 24 سال کی ہیں اور ابھی ان کی شادی کیلئے کافی وقت بچا ہے۔ فی الحال مندھانا کی پوری توجہ کرکٹ پر ہے۔مندھانا اس وقت بھارتی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر ہیں۔ مندھانا نے 58 ون ڈے , 78 ٹی ٹوینٹی اور 3 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ۔ ون ڈے میں مندھانا کا اوسط 41 سے اوپر ہے اور وہ 2204 رن بنا چکی ہیں۔ مندھانا نے ون ڈے میچوں میں 4 سنچری لگائی ہیں۔ ٹی ٹوینٹی میچوں  میں مندھانا نے 25.45 کی اوسط سے 1782 رن بنائے ہیں۔ مندھانا نے ٹی 20 میں 12 سنچری لگائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   مودی جرم ثابت ہونے کے خوف سے  رافیل طیارے گھپلا کیس میں تفتیش نہیں کرواتے، راہول گاندھی