مودی جرم ثابت ہونے کے خوف سے  رافیل طیارے گھپلا کیس میں تفتیش نہیں کرواتے، راہول گاندھی

Jul 05, 2021 | 09:10:AM
 مودی جرم ثابت ہونے کے خوف سے  رافیل طیارے گھپلا کیس میں تفتیش نہیں کرواتے، راہول گاندھی
کیپشن: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ رافیل جیٹ طیاروں کے سودے میں بہت بڑا گھپلا ہوا ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی جرم ثابت ہونے کے خوف سے اس پورے معاملہ کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے تفتیش کرانے سے گریز کررہے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دوست اس سارے گھپلے میں پھنس رہے ہیں اور وہ اپنے تمام دوستوں کو بچانا چاہتے ہیں۔ لہذا اس معاملے کی جے پی سی سے تحقیق نہیں کرانا چاہتے ہیں۔راہول نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ’’مودی حکومت جے پی سی تحقیقات کے لئے کیوں تیار نہیں ہے۔ قصوروار دوستوں کو بھی بچانا ہے۔ جے پی سی کو آر ایس کی سیٹ نہیں چاہئے ۔ یہ تمام آپشنز درست ہیں‘‘۔

یاد  رہے انڈین نیشنل کانگریس شروع سے ہی رافیل طیاروں کے سودا میں گھپلے کا الزام عائد کرتی رہی ہے۔ پارٹی نے ہفتے کے روز بھی جے پی سی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ فرانس میں اس گھپلے کی تحقیقات کی جارہی ہے ، لہذا بھارتی حکومت کو بھی پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ اس کی تحقیقات کرانی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کی سفیر انڈرولا کامینارا کا سٹی نیوز نیٹ ورک کے دفا تر کا دورہ