یورپی یونین کی سفیر انڈرولا کامینارا کا سٹی نیوز نیٹ ورک کے دفا تر کا دورہ

Jul 05, 2021 | 00:31:AM
یورپی یونین کی سفیر انڈرولا کامینارا کا سٹی نیوز نیٹ ورک کے دفا تر کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یورپی یونین کی سفیر انڈرولا کامیناراکا سٹی نیوزنیٹ ورک کے دفاتر کا دورہ،انہوں نے صحافتی دنیا میں سٹی نیوز نیٹ ورک کی خدمات کو سراہا۔

 تفصیلات  کےمطابق ڈائریکٹر پروگرامنگ خرم کلیم نے  یورپی یونین کی سفیر انڈرولا کامینارا کی سٹی نیوزنیٹ ورک  آمد پر  استقبال کیا۔ اس موقع پر گروپ ایڈیٹرڈیجیٹل 24 نیوز سلیم بخاری نے بھی مہمانوں کوخوش آمدیدکہا ۔اینکرپرسن انجم رشید اورجاویداقبال بھی موجود تھے۔یورپی یونین کی سفیر انڈرولاکامینارا کو سٹی نیوزنیٹ ورک کےمختلف حصوں کادورہ کرایا گیا۔

سفیریورپی یونین نے سٹی 42 کے ورکرز سے ملاقات کی اور ادارے کی خدمات کوسراہا۔اس موقع پر یورپی یونین کی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں جرنلزم کےشعبےمیں سٹی 42کی خدمات مثالی ہیں۔یورپی یونین آزادی صحافت پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کی اور زیادہ مہلک قسم لیمبڈا سامنے آنے کا انکشاف ۔۔27 ملکوں میں پھیل گئی