کورونا کی اور زیادہ مہلک قسم لیمبڈا سامنے آنے کا انکشاف ۔۔27 ملکوں میں پھیل گئی

Jul 05, 2021 | 00:08:AM
کورونا کی اور زیادہ مہلک قسم لیمبڈا سامنے آنے کا انکشاف ۔۔27 ملکوں میں پھیل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)ما ہرین نے کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ مہلک قسم "لیمبڈا" سامنے آنے کا انکشاف کیا ہے،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ  لیمبڈا ویرینٹ اصل کورونا وائرس کی نسبت زیادہ پھیلاؤ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ڈیلٹا، ایلفا اور گاماویرینٹ سے بھی زیادہ پھیلتا ہے۔ لیمبڈا وائرس کورونا ویکسین کے خلاف زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا کا لیمبڈا ویرینٹ سب سے پہلے پیرو میں دسمبر میں پایا گیا، کورونا کا لیمبڈا ویرینٹ چلی سمیت 27 ملکوں میں پھیل چکا ہے۔ برطانیہ میں 23 فروری سے 7 جون کے درمیان لیمبڈا وائرس کے 6 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خاتو ن کے ہا ں عجیب الخلقت بچے کی پیدائش۔۔نرسز کی چیخیں نکل گئیں