ترک اداکار سےفراڈ، درخواست ضمانت پرسماعت آج ہو گی

Jul 05, 2021 | 10:05:AM
ترک اداکار سےفراڈ، درخواست ضمانت پرسماعت آج ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ترک ڈرامہ ارتغل غازی کے ہیرو ترک اداکار سے فراڈ کا معاملہ ملزم کاشف ضمیر کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری رحمان الہی سماعت کریں گے ملزم کاشف ضمیر نےبعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ملزم کی جانب سے ملک ساجد وٹو ایڈووکیٹ پیش ہونگے ۔ملزم کیخلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔

ملزم کاشف ضمیر پرترک ادکار سے نو کروڑ کا فراڈ کرنے کا الزام ہے ملزم نے ترک ادکار کو پاکستان بلایا اور اس کو نو کروڑ کے جعلی چیک دیئے ،ترک ادکار اینجن التان کی مدعیت میں ملزم پر مقدمہ درج ہواملزم کاشف ضمیر نے عدالت کو بتایا کہ ترک ادکار سے ایونٹ شوٹنگ کا معاہدہ کیا تھا جو بعد منسوخ ہو گیا کوئی فراڈ نہیں کیا ضمانت پر رہائی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:    رام گڑھ:احاطہ مزارمیں سلنڈرد ھماکہ، تین افراد جھلس گئے