رام گڑھ:احاطہ مزارمیں سلنڈرد ھماکہ، تین افراد جھلس گئے

Jul 05, 2021 | 09:39:AM
رام گڑھ:احاطہ مزارمیں سلنڈرد ھماکہ، تین افراد جھلس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور کے علاقہ رام گڑھ میں سید محمود شاہ کے دربار کے احاطہ میں سلنڈر پھٹ گیا ، دھماکہ  کی آواز دور تک سنی گئی، آگ لگنے سے تین افراد  جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق دربار سید محمود شاہ میں زائرین کے لئے لنگر تیار کیا جا رہا تھا، کہ دو سلنڈروں میں دھماکہ سے آگ لگ گئی، عینی شاہدین کے مطابق سلنڈر دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں  کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیااور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں 20 سالہ مبشر، 40 سالہ جمشید اور 27 سالہ عبدالقادر شامل ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری۔۔ 4 افراد جاں بحق