پنجاب حکومت کی آسان کاروبار سکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب بنک کے سسٹم میں موجود خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں کا فراڈ کیا گیا۔
این سی سی آئی اے نے پنجاب بنک کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا،این سی سی آئی اے میں مقدمہ 24 مرد و خواتین کے خلاف درج ہوا،فراڈ کرنے اور اس سے مستفید ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے،مقدمہ پنجاب بنک کے فیلڈ کولیکشن آفیسر علی انصر کے بیان پر درج کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : پوری دنیا بھٹو کو لینا چاہتی تھی،بھٹو نے کہا کہ وہ تاریخ کے ہاتھوں نہیں مرنا چاہتا؛مراد علی شاہ