انتخابات التواء کی قرارداد منظوری کا نوٹیفکیشن جاری

Jan 05, 2024 | 21:20:PM
انتخابات التواء کی قرارداد منظوری کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سینیٹ سیکرٹریٹ نے انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن جوائنٹ سیکرٹری سینیٹ سیکرٹریٹ نے جاری کیا، قرارداد کی منظوری کی کاپی صدر، وزیراعظم، الیکشن کمیشن، وزارت قانون اور دیگر متعلقہ محکموں کو ارسال کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: سینٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملکی صورتحال کے پیش نظر فوری الیکشن شیڈول کو تبدیل کرے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو فوری کارروائی کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔