سپریم کورٹ نے آپ کے والد کو ۔۔۔۔شہزاداکبر ، مریم نواز کے ٹوئٹ پر بول پڑے 

Jan 05, 2022 | 18:51:PM
سپریم کورٹ، آپ کے والد، جھوٹا اوربددیانت
کیپشن: شہزاداکبر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ سپریم کورٹ نے آپ کے والد کو جھوٹا اور بددیانت قراردیا،کوئی شک ہو تو سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہزاداکبر نے کہاکہ جواب تو آج تک آپ کا پورا خاندان نہ دے سکا،سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا،سپریم کورٹ نے آپ کے والد کو جھوٹے اور بددیانت قراردیا،کوئی شک ہو تو سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں ، پھر بھی سمجھ نہ آئے تو والد سے ایون فیلڈ فلیٹس کی منی ٹریل مانگ لیں ۔

یہ بھی پڑھیں: تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔۔ مریم نواز کا وزیراعظم کے ٹوئٹ پر ردعمل