تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔۔ مریم نواز کا وزیراعظم کے ٹوئٹ پر ردعمل 

Jan 05, 2022 | 18:39:PM
تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت، آن پہنچا ہے
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی فنڈنگ تحقیقات پر وزیراعظم کے خیرمقدمی ٹوئٹ پر مریم نواز نے کہاہے کہ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ اچھا؟ تو پھر 7 سال سے دھونس، طاقت کے ذریعے کیس کو چلنے کیوںنہ دیا؟کیوں اتنے سال فرار اختیار کی، منتیں کرتے رہے رپورٹ ریلیز نہ کی جائے؟لوگوں کو پاگل سمجھ رکھا ہے جو بولو گے وہ مان جائیں گے ؟


مریم نواز نے کہاکہ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے!انشااللہ،ابھی تو صرف رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں ،سوچو جواب دینا پڑے گا کہ کس سے پیسے لئے، کہاںکہاں خرچ کئے۔لیگی رہنما نے کہاکہ ملازموں کے اکاﺅنٹس کے ذریعے ہیرپھیر کیا، واردات انجام دی،آپ صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب نہیں ہوئے ۔