ہنگامی لینڈنگ۔۔ مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Jan 05, 2022 | 12:51:PM
 اسلام آباد ، سعودی عرب ،نجی ایئرلائن ، مسافر طیارہ ،حادثے
کیپشن: اسلام آباد ائیر پورٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والا نجی ایئرلائن کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ طیارے کو ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

 تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے نجی ایئرلائن کے طیارے کے کپتان نے فنی خرابی سامنے آنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے طیارے کو دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان پر پہلے تنقید پھر معافی مانگ لی۔۔ عامر لیاقت کا بڑا یو ٹرن
 ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دیدی جس پر کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کروایا۔
یہ بھی پڑھیں:دیپکا کے پرپوز کرنے پر سلمان خان کا ایسا جواب کہ سب ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔۔ ویڈیو وائرل