عمران خان پر پہلے تنقید پھر معافی مانگ لی۔۔ عامر لیاقت کا بڑا یو ٹرن

Jan 05, 2022 | 12:37:PM
عامر لیاقت نے وزیراعظم سے معافی مانگ لی
کیپشن: عامر لیاقت فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پہلے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی پھر معافی مانگ لی۔

 تفصیلات کے مطابق دو روز قبل عامر لیاقت حسین نے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر قائم مدینہ مسجد کا دورہ کیا تھا، یہ وہی مسجد ہے جو مبینہ طور پر پارک کی زمین پر قائم ہے اور جسے سپریم کورٹ نے گرانے کا حکم دیا ہے۔عامر لیاقت حسین نے اس موقع پر کہا تھا کہ میرے لیے یہ لفظ بہت اہمیت کا حامل ہے مدینہ ، ریاست مدینہ میں مدینہ مسجد گرا رہے ہیں۔

  عامر لیاقت سے جب سوال کیا گیا کہ حکومت تو آپ کی ہے اس حوالے سے آپ کیا کہتے ہیں؟ اس پر  انہوں نے جواب دیا کہ جو مسجدیں گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں ہے۔اسی شخص نے پوچھا تو کیا خان صاحب کو شرم نہیں آئی؟ اس پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کو شرم آتی تو وہ آتے۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرے عزیز پی ٹی آئی کے ساتھیو، میرا وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اٹوٹ رشتہ ہے جو ختم نہیں ہوسکتا، جو بات آپ کو بری لگی ہے وہ یقیناً آپ کو بری لگنی چاہیے لیکن بات کا تناظر چھپانا سب سے بری بات ہے۔

پی ٹی آئی سپوٹرز کی جانب سے تنقید کے بعد عامر لیاقت کا اپنی صفائی  میں کہنا تھا کہ خان صاحب آپ کو شرم نہیں آتی ، شرم آتی ہے تو آتا ہے، یہ پورا جملہ آپ پڑھ لیں، پھر میں چُپ ہو گیا۔ اس کے بعد میں نے کہا کہ شرم آتی ہے تو آتا ہے اور اقوام متحدہ میں آتا ہے۔ وہاں آتا ہے اور پھر وہاں آکر خطاب کرتا ہے لیکن میری بات کے بیچ کے حصے کو کاٹ کر اگلا حصہ نہیں دکھایا گیا۔ لیکن اس سب کے باوجود بھی میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش۔۔ سردی کی شدت میں اضافہ

  عامر لیاقت نے کہا کہ میں خان صاحب سے بھی معذرت چاہتا ہوں معافی مانگتا ہوں اور میں ان کے پاس جاکر بھی ان سے معافی مانگوں گا۔ ان کا عامر ایسا نہیں ہے ، ان کا عامر انہیں بہت چاہتا ہے، بہت محبت کرتا ہے اور دل سے محبت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دیپکا کے پرپوز کرنے پر سلمان خان کا ایسا جواب کہ سب ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔۔ ویڈیو وائرل

دوسری جانب ویڈیو میں اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں اپنے جملے پر قائم ہوں کہ جو حکومتیں مسجد گراتی ہیں وہ ہماری نہیں ہوتیں، تو ہماری حکومت تو کوئی مسجد گرا ہی نہیں رہی۔ تو پھر یہ ہماری حکومت کیسے ہوگئی۔