جرمن صدر دورہ ترکیہ پر کباب بنانے والا مشہور باورچی اور گوشت بھی ہمراہ لے آئے

Apr 26, 2024 | 17:45:PM
جرمن صدر دورہ ترکیہ پر کباب بنانے والا مشہور باورچی اور گوشت بھی ہمراہ لے آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) جرمن صدر  ترکیہ کے دورے پر کباب بنانے والے مشہور سرکاری باورچی اور 60 کلو گوشت ہمراہ لے آئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  جرمن  صدر  فرانک والٹر شٹائن مئر   کباب بنانے والے مشہور سرکاری شیف  عارف کلیس  اور 60کلوگوشت بھی جرمنی سے ہی ساتھ لیکر آئے تا  کہ سرکاری تقریب میں ڈونرکباب بنا کرمہمانوں کو کھلائے جائیں، جرمن صدر کے اس اقدام کو ڈونر ڈپلومیسی کا نام دیا جارہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: امریکا :بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی ، ایلون مسک نے خبردار کر دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن صدر کی ڈونر ڈپلومیسی کو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا پیغام قرارد یا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب اس کو کڑی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ جرمن صدر نے مقامی لوگوں کو اہمیت نہیں دی اور وہ اپنا شیف (باورچی) اپنے ساتھ لے آئے۔

واضح رہے کہ سرکاری طور پر شٹاین مائر کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانا ہے۔

خیال رہے کہ 1970 میں ترکی کے ہی ایک شیف نے جرمنی میں ڈونرکباب متعارف کرایا تھا۔