ایرانی صدر کی روسی صدر پیوٹن کی دعوت قبول، جلد ماسکو کا دورہ متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ماسکو دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق ترکمانستان میں ایک کانفرنس کے دوران صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی گئی، صدر پیوٹن نے ایرانی صدر کو ماسکو مدعو کیا جسے ایرانی صدر نے خوشی سے قبول کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کی سعودی وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
اس ملاقات کو دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔