دیپکا کے پرپوز کرنے پر سلمان خان کا ایسا جواب کہ سب ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔۔ ویڈیو وائرل

Jan 05, 2022 | 10:01:AM
دیپکا کے پرپوز کرنے پر سلمان خان کا جواب
کیپشن: دیپکا سلمان خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار سلمان خان نے ابھی تک شادی نہیں کی اس حوالے سے انہیں متعدد بار شادی کی آفر بھی کی گئی مگر ان کی جانب سے ہمیشہ انکار ہی کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی سپرسٹار اداکار سلمان خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں ان کے چاہنے والے بھارت،پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ مداح سلمان خان کی نئی آنے والی تصویر، ویڈیو اور فلم کا بے چینی سے انتظار کرتے نظر آتے ہیں، 56 سالہ سلمان خان ابھی تک رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہوئے، بھارت ہی کی متعدد اداکارؤں  نےانہیں شادی کی آفر کی مگر سب کو انکار کا سامنا کرنا پڑا۔

 سوشل میڈیا پر ان کی اور بھارتی اداکارہ دیپکا پڈکون کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ نے سلمان کو شادی کے لئے پرپوز کیا اور سلمان خان نے کیا جواب دیا سننے اور دیکھنے والے بھی قہقہےلگانے  پر مجبور ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو سکینڈل کا ڈراپ سین۔۔ کون کون شامل تھا۔۔؟
 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیپکا سلمان خان سے کہہ رہی ہے کہ' مجھے آپ سے شادی کرنی ہے، کیا آپ مجھے سے شادی کریں گے مسٹر سلمان خان' اور گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

دیپکا پڈکون کے شادی کےسوال پر سلمان جواب دینے سے قبل زور سے قہقہقے لگانا شروع کردیتے ہیں جبکہ شو میں شریک حاضرین بھی ہنسنے لگتے ہیں، بعد ازاں سلمان خان دیپکا کو اٹھاتے کہتے ہیں کہ دیپکا ہو یا کوئی اور یہ نہیں ہوگا، کچھ لمحےخاموش رہ کر سلمان نے کہا کہ یہ خیال برا ہے اور دیپکا  آڈینس کی طرف منہ کرکے مسکرانے لگتی ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کسی پرانے شو کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 
 یاد رہے کہ حال ہی میں انیتا ہسنندانی نے شادی کے لئےسلمان خان   کو ایک خاص ویڈیو کے ذریعے پرپوز کیا تھا۔ ساتھ میں انہوں نے اپنے شوہر روہت سے اس کیلئے کیپشن لکھ کر معافی بھی مانگی۔ انیتا ہسنندانی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوا تھا۔