قائد اعظم کے سیکرٹری کے ایچ خورشید کے مزار پر آزادی کشمیر کیلئے خصوصی دعا کی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قائد اعظم کے سیکرٹری اور محترمہ فاطمہ جناح کے منہ بولے بیٹے بانی صدر آزاد کشمیر اور جموں کشمیر لبریشن لیگ کے لیڈر خورشید حسن خورشید المعروف (کے ایچ خورشید) کے مزار مظفر گڑھ میں کشمیریوں نے یوم کشمیر کے حوالے سے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی ۔
کے ایچ خورشید سینئر سپورٹس آرگنائزر سہیل جاوید بٹ کی نانی مسز خواجہ رشیدہ ضیاء الدین کے فرسٹ کزن اور سپورٹس لوور شخصیت تھے ۔1944 میں سری نگر میں 20 سالہ نوجوان کے ایچ خورشید اورینٹ نیوز ایجنسی کے نمائندے کی حیثیت سے محمد علی جناح صاحب کا انٹرویو کر رھے تھے کہ قائد اعظم نے انکی صلاحیتوں سے متاثر ہو کر اپنے سیکرٹری کے طور پر انکا انتحاب کر لیا ۔
یکم مئی 1959 کو محترمہ فاطمہ جناح کی اجازت سے ایوب خان کے مشورے پر ان کا بانی صدر آزاد کشمیر تقرر ھوا ،11 مارچ 1988 کو لاھور میں ان کے جنازے میں میاں نواز شریف ،میاں صلاح الدین ،سپورٹس آرگنائزر سہیل جاوید بٹ اور تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران اکابرین ،صحافی ،ججز اور وکلا اور معززین شہر کی شرکت کے بعد ان کو مظفر گڑھ میں دفن کیا گیا ۔
گوجرانولہ میں ویگن ٹریفک حادثے اور موت کے وقت ان کی جیب میں 37روپے تھے اور وہ کینٹ میں کرایہ کے گھر میں رھتے تھے ۔ان کی فرسٹ کزن اور اہلیہ بیگم ثریا خورشید صاحبہ بھی مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سیکرٹری تھیں .

یہ بھی پڑھیں : اس وقت میری ذات سے بڑھ کر میرے لیڈر کی صحت ہے ،بانی کو الشفا ہسپتال لایا جائے، مشال یوسفزئی