پاکستان اور ازبکستان کے درمیان29 اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

Feb 05, 2026 | 21:21:PM
ازبکستان، صدر شوکت مرزیوئیف، معاہدوں پر دستخط، مفاہمت کی یادداشت، ایم او یو،  ترجیحی تجارت، کان کنی ، جیو سائنسز ، سزایافتہ افراد کےتبادلے کا معاہدہ، Uzbekistan, President Shaukat Merziev, signing of agreements, Memorandum of Understanding, MOU, preferential trade, mining, geosciences, agreement on exchange of convicts
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جمہوریہ ازبکستان کے صدر  اور سینئیر وزرا کے اسلام آباد دورہ کے دوران ازبکستان اور پاکستان کے درمیان  اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔   وزیر اعظم شہباز شریف  اور  ازبکستان کے صدر   شوکت مرزیوئیف نے مشترکہ اعلامیے پر بھی  دستخط کردیئے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی خصوصی تقریب میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے29 اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں  پر دستخط کئے گئے۔

اس پروقار تقریب میں   جمہوریہ ازبکستان اور پاکستان  کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون بڑھانے کےلیے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

  ایک اہم معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان پہلے سے ہو رہی   ترجیحی تجارت کے معاہدے میں شامل اشیاء کی فہرست میں توسیع کے متعلق ہے۔ اس ضمن میں پروٹوکول کی دستاویز  پر دستخط کئے گئے۔ 

انٹر ریجنل فورم کا قیام

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان انٹر ریجنل فورم کے قیام کا بھی معاہدہ ہوا۔ 

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے لیے ایکشن پلان کی دستاویز   پر بھی دستخط ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:   ازبکستان کے صدرشوکت مرزیوئیف کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کادورہ، فیلڈ مارشل نے پاکستانی ڈیفینس پروڈکٹس کا معائنہ کروایا 

 موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ 

 غذائی تحفظ کے شعبے میں معاہدہ پر دستخط ہوئے۔

زرعی تحقیق میں تعاون کےلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

پاکستان اور ازبکستان نے پلانٹ پروٹیکشن کے شعبے میں تعاون کے پروٹوکول پر بھی دستخط کر دیئے۔ 

کھیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کےلیے بھی مفاہمت کی یادداشت  سائن ہو گئی۔

نشہ آور ادویات کی سمگلنگ روکنے کےلیے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ ہوا۔

پاکستان اور ازبکستان میں کان کنی اور جیو سائنسز کے شعبے میں تعاون بڑھانےکے لیے بھی معاہدہ ہو گیا۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سزایافتہ افراد کےتبادلے کےلیے معاہدےپر بھی دستخط ہو گئے۔ 

یہ بھی پڑھیئے: ازبک صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت  کی یادداشت پر بھی آج دستخط کئے گئے۔

پاکستان اور ازبکستان  میں سائنس، تعلیم  اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تحقیق کے شعبے میں بھی معاہدہ ہو گیا۔

تقریب میں میری ٹائم شعبے میں تعاون اور تجارت میں سہولت کےلیے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

 ادویہ سازی کے شعبے میں تعاون کےلیے بھی دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

 ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کےلیے بھی معاہدہ ہو گیا۔

پاکستان اور ازبکستان کا درمیانے اور چھوٹے کاروبار کی ترقی کےلیے ایم او یو کبھی سائن ہو گیا۔

 پاکستان اور ازبکستان میں ثقافتی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کےلیے معاہدےپر بھی آج دستخط ہوئے۔

صدر شوکت مرزیوئیف کیلئے  ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

 حکومت پاکستان کی جانب سے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کو  ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

 صدر   شوکت مرزیوئیف کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ
آج پرائم منسٹر ہاؤس مین اہم معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے پہلے مہمان صدر  شوکت مرزیوئیف نے اپنے وزرا کے  وفد کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سالیوشنز کا دورہ کیا جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر ازبکستان  اور ان کے وفد کو  گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سالیوشنز  کے اہم حصے دکھائے اور یہاں ہونے والی اختراعی اور پیداواری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے مشال یوسفزئی کے بیانات پر سخت ایکشن لے لیا