کشمیر کی محبتِ ہر پاکستانی کے دل میں لہو بن کر دوڑتی ہے؛ مریم نواز شریف
جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ کشمیر کی محبتِ ہر پاکستانی کے دل میں لہو بن کر دوڑتی ہے،جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ یکجہتی کشمیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں،بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے،اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنا قانونی کردار ادا کریں -
مریم نواز شریف نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک خطے میں پائیدار امن خواب ہی رہے گا،مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں:یوم یکجہتی کشمیر:صدر زرداری، وزیراعظم کا مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ
مریم نواز شریف نے کہاکہ ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے،انشاءاللہ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔