دہلی انتخابات:ووٹنگ مکمل، عام آدمی پارٹی کو 46 سے 52 سیٹیں ملیں گی، سروے ایجنسی

Feb 05, 2025 | 21:06:PM
دہلی انتخابات:ووٹنگ مکمل، عام آدمی پارٹی کو 46 سے 52 سیٹیں ملیں گی، سروے ایجنسی
سورس: تصویر بشکریہ یو ٹیوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کےدارالخلافہ دہلی میں اسمبلی انتخابات 2025کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ ووٹنگ کے اختتام تک اوسطاً 57.86 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا، سروے رپورٹس کےمطابق عام آدمی پارٹی کو 46 سے 52 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر دہلی میں میں صبح سے ہی پرامن طور  انتخابات کا سلسلہ چلتا رہا۔اس کے ساتھ ہی ایگزٹ پول کے نتائج بھی آگئے ہیں۔ زیادہ تر سروے ایجنسیوں نے ڈھائی دہائیوں کے بعد دہلی میں بی جے پی کی اقتدار میں واپسی کی پیش گوئی کی ہے۔ وہیں ایک سروے ایجنسی ہے جس نے عام آدمی پارٹی کے بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپسی کے امکانات کی پیش گوئی کی ہے،سروے ایجنسی WeePrisideوی پریسائڈ کے مطابق اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کو 46 سے 52 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ دہلی اسمبلی میں کل 70 سیٹیں ہیں اور اگر یہ پیشین گوئی درست ثابت ہوتی ہے تو عام آدمی پارٹی( AAP) دو تہائی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں واپس آجائے گی اور تیسری بار مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔تاہم8 فروری کو نتائج آنے پر پتا چلے گا کہ کونسی پارٹی میدان مارتی ہے ۔

یاد رہے کہ 2015 اور 2020 کے اسمبلی انتخابات میں AAP نے بھاری اکثریت سے حکومت بنائی تھی۔ بی جے پی عام آدمی پارٹی کے قریب بھی نہیں تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:آن لائن بک ہونے والی ٹکٹوں کی فزیکل وصولی 7 فروری سے شروع