آن لائن بک ہونے والی ٹکٹوں کی فزیکل وصولی 7 فروری سے شروع

Feb 05, 2025 | 20:40:PM
 آن لائن بک ہونے والی ٹکٹوں کی فزیکل وصولی 7 فروری سے شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آن لائن بک ہونے والی ٹکٹوں کی فزیکل وصولی 7 فروری سے شروع ہوگی۔آن لائن ٹکٹس بک کروانے والے ملک کے تیرہ شہروں میں قائم 37 مراکز سے ٹکٹ حاصل کرینگے۔
رپورٹ کےمطابق  چیمپئینز ٹرافی کے آن لائن بک ہونے والی ٹکٹوں کی فزیکل وصولی  کیلئے ٹی سی ایس کے پک اپ مراکز سہ پہر 4 بجے سے کام شروع کرینگے۔آن لائن ٹکٹس بک کروانے والے ملک کے تیرہ شہروں میں قائم 37 مراکز سے ٹکٹ حاصل کرینگے۔آن لائن ٹکٹس بک کروانے کی صورت میں ہر صورت فزیکل ٹکٹس حاصل کرنا ہونگے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹس کے بغیر میچوں میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا اورسٹیڈیم میں داخلے کے لئے فزیکل ٹکٹ ہونا لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فلم کی شوٹنگ کے دوران دھماکہ،معروف بالی ووڈ اداکار شدید جھلس گئے