"مائی ری سٹار"نین سکھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں،تصاویروائرل 

Feb 05, 2025 | 12:54:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی مقبول ڈرامہ سیریل”مائی ری“سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نین سکھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ڈرامہ سیریل”مائی ری“ سے کئی فنکاروں نے شہرت حاصل کی،نین سکھ نے اس ڈرامہ میں نوجوان کزن کا کردار ادا کیاتھا جو فاخر میں دلچسی لیتی تھی اور اس کی دلچسپی نے کہانی میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا تھا،اس کردار کے ذریعے نین سکھ نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔

اب نین سکھ نے ایک خوبصورت تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ کر  زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا ہے،ان کی شادی کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

دلہن کے لباس میں نین سکھ بہت دل فریب نظر آ رہی تھیں،ان تصاویر میں ان کی خوشی اورشوہرکے لیے محبت جھلک رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سونا کشی سنہا نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ کیوں فروخت کیا؟

نین سکھ کے زندگی کے نئے سفر پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوبصورت خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔