سونا کشی سنہا نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ کیوں فروخت کیا؟
اپارٹمنٹ کا رقبہ تقریباً 4,211 مربع فٹ ہے اور اس کے ساتھ تین پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنالگژری اپارٹمنٹ فروخت کردیا جہاں ان کی شادی ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے یہ اپارٹمنٹ چند سال قبل خریدا تھا جسےوہ شادی سے پہلے تفریحی جگہ اور ورک میٹنگز کے لیے استعمال کرتی تھیں۔
سوناکشی نے یہ اپارٹمنٹ 22 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے جس کی تفصیلات مہاراشٹر انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن میں (IGR) ویب سائٹ پر درج ہے،اس اپارٹمنٹ کا رقبہ تقریباً 4,211 مربع فٹ ہے اور اس کے ساتھ تین پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں،اس پر 1.35 کروڑ کی اسٹامپ ڈیوٹی اور 30,000 بھارتی روپے کی رجسٹریشن فیس ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں
بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی نے یہ اپارٹمنٹ اپنے شوہر ظہیر اقبال کے مشورے پر فروخت کیاہے جو ایک کنسٹرکشن بزنس سے وابستہ ہیں،اب سوناکشی نے ایک نیا اور بڑا اپارٹمنٹ خریدا ہے جو ظہیر کی زیر تعمیرایک عمارت میں واقع ہے۔