راولپنڈی: شادی کی تقریب میں فائرنگ ،دلہن زخمی

Feb 05, 2023 | 20:58:PM
راولپنڈی: شادی کی تقریب میں فائرنگ ،دلہن زخمی
کیپشن: ایمبولنس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دلہن زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک میں واقعہ شادی ہال میں فائرنگ سےدلہن زخمی ہو گئی، ملزم دلہن کے پاس پڑھنے آتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے رخصتی کے موقع پر فائر کھول دیا،گولی دلہن کے بازو پر لگی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

ملزم اویس پولیس کی حراست میں ہے

پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان کی حدود کمیٹی چوک  میں شادی ہال میں فائرنگ کرکے ملزم اویس نے اپنی ہی ٹیچر کو شدید زخمی کردیا ، گولی دلہن کے بازو میں لگی شادی ہال انتظامیہ نے فوری طور ہر دلہن کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا ، اویس زخمی خاتون کے پاس  ٹیویشن پڑھتا تھا آج خاتون کی شادی کے دن اویس شادی ہال پہنچا اور عین رخصتی کے وقت دلہن پر فائرنگ کردی ، خوش قسمتی سے گولی دلہن کے بازو پر لگی جس کو شادی ہال انتظامیہ نے فوری ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دلہن کی حالت خطرے سے باہر ہے پولیس نے ملزم اویس کو فوری  کاروائی کرتے ہوئے حراست میں لے کر اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں: 16سالہ لڑکے نےمعمرخاتون سے ایسا بدلہ لیا کہ یقین کرنا مشکل