تھائی لینڈ  میں بس حادثے کا شکار،14 افراد جاں بحق

Dec 05, 2023 | 11:53:AM
 تھائی لینڈ  میں بس حادثے کا شکار،14 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مغربی تھائی لینڈ  میں بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،حادثے میں14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ20 کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق بس رات کو بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی  اور حادثے کا شکار ہو گئی،حادثہ دیر رات پیش آیا  اور حادثے میں بس شدید ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوئی ، بس کا اگلا حصہ ٹوٹ کر الگ ہو گیا اور ڈرائیورکاموقع پر ہی انتقال کر گیا۔

ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر مسافرں کو ملبے تلے سے نکالا اور فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال روانہ کیا۔اس واقع کی تحقیق کی جائے گی تا کہ آئندہ ایسا واقع رونما نہ ہو۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کا علاج جاری ہیں اور حادثے میں مرنے والوں کی لاشیں ان کے لواحقین کے سپرد کر دی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سال تک ماں کی لاش کمرے میں بند، 2بیٹیوں نے ایسا کیوں کیا؟خبر جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے