ماں کی لاش ایک سال تک گھر میں رکھنے والی 2 بیٹیاں گرفتار

Dec 05, 2023 | 10:09:AM
ماں کی لاش ایک سال تک گھر میں رکھنے والی 2 بیٹیاں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ماں کی لاش کو ایک سال تک گھر میں رکھنے والی 2بیٹیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک سال تک اپنی مردہ ماں کی لاش کو گھر میں رکھنے والی 2بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا، ریاست اترپردیش کے شہر ورانسی کی رہائشی 2بہنیں ایک سال سے اپنی مردہ والدہ کی لاش کے ساتھ گھر میں رہ رہی تھیں،خاتون کی گزشتہ سال دسمبر میں موت ہو گئی تھی لیکن ان کی بیٹیوں نے ان کی آخری رسومات ادا نہیں کیں اور لاش کو گھر کے ایک کمرے میں بند کر کے رکھ دیا تاہم ایک سال بعد واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور دونوں بہنوں کا بھانڈا پھوٹا۔

پولیس کے مطابق  52سالہ اوشا ترپاٹھی نامی خاتون طویل علالت کے بعد گزشتہ سال انتقال کر گئیں تھیں، خاتون کا شوہر دو سال قبل گھر چھوڑ کر جا چکا تھا اور اپنی بیوی کی موت کے بعد بھی گھر نہیں آیا تھا جبکہ ان کی دو بیٹیوں 27سالہ پلوی ترپاٹھی اور 18سالہ ویشوک ترپاٹھی نے اپنی ماں کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات ادا نہیں کیں اور لاش کو کمرے میں رکھ کر تالا لگا دیا تھا.

 پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں گزشتہ ایک ہفتے سے گھر سے باہر نہیں گئی تھیں اور مستقل طور پر دروازہ بند ہونے کی وجہ سے پڑوسیوں کو شک ہوا اور انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن جب وہ نہ کھلا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی،پڑوسیوں کی اطلاع پر جب پولیس موقع پر پہنچی اور گھر کا دروازہ نہ کھلنے پر پولیس نے اسے توڑا اور پھر تلاشی کے دوران کمرے کا دروازہ بھی توڑا اور اندر داخل ہوئے تو لاش پڑی ہوئی تھی، دونوں بہنیں بھی ایک ہی کمرے میں بیٹھی پائی گئیں، پولیس نے دونوں بہنوں کو حراست میں لے لیا ۔