دوست ممالک کا اعتماد مجروح کیا گیا، ہم بحالی میں کامیاب ہوں گے: فضل الرحمان 

Dec 05, 2022 | 18:01:PM
ممالک,اعتماد, مجروح ,بحالی , کامیاب , فضل الرحمان
کیپشن: مولانا فضل الرحمان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکاہے ، ہماری نظر میں امریکی بیانات داخلی معاملات میں مداخلت ہیں ، ہمیں ملکی  اور عوامی مفادات کو سامنے رکھ کر پالیسی بنانی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم دیوالیہ پن کے کنارے پر کھڑے تھے ، واپس  وائٹ لسٹ میں آئے ، آئی ایم ایف نئی قسط دینے کیلئے مزید شرائط عائد کر رہا ہے ،ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر دلدل میں جا چکے ہیں ،علم نہیں تھا کہ ملک کو دلدل سے نکالنے میں کس قدر مشکلات ہوں گی ،پہلی بار عالمی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے  کہ ہم آپ کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم روس ، چائنہ اور سعودی عرب سے بھی بات کریں گے ،انہوں نے دوست ممالک کا اعتماد مجروح کیا ، ہم بحالی میں کامیاب ہوں گے۔