دورانِ حراست عمران خان سے کوئی بد سلوکی نہیں کی گئی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

Aug 05, 2023 | 21:54:PM
دورانِ حراست عمران خان سے کوئی بد سلوکی نہیں کی گئی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ حراست کے دوران عمران خان سے کسی قسم کی کوئی بدسلوکی نہیں کی گئی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن  عمران کشور کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حراست عدالتی احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے گرفتاری کے عمل کو خود لیڈ کیا، حراست کے دوران عمران خان سے کوئی بد سلوکی نہیں کی گئی، قانون کی پاسداری پر عملدرآمد کے دوران مزاحمت کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کا لاک اپ تیار، کیا کیا سہولیات میسر ہوں گی؟ تفصیلات آ گئیں

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، 9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔