معذور  کو  بچانے کے لئے نوجوان ریلوے ٹریک پر کود گیا۔۔سنسنی خیز ویڈیو وائرل 

Aug 05, 2021 | 23:23:PM
معذور  کو  بچانے کے لئے نوجوان ریلوے ٹریک پر کود گیا۔۔سنسنی خیز ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک )سوشل میڈیا پر اکثر اوقات ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔ایسی ہی ایک حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیو ایک معذور شخص کی ہے جو ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا ۔ وہیل چیئر پر بیٹھا معذور شخص ریلوے ٹریک پر گر گیا جسے ٹرین کی آمد سے قبل ایک نوجوان نے بچالیا۔یہ واقعہ نیویارک سٹی کے یونین سکوائر پر گزشتہ روز کو پیش آیا۔

 معذور شخص کو بچانے کے فوری بعد وہاں سے ٹرین کو گزرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ وہیل چیئر پر موجود شخص پٹریوں پر کیسے گر گیا تھا ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں:وہیل مچھلی بھی میوزک کی شو قین۔۔ ویڈیو وائرل