وہیل مچھلی بھی میوزک کی شو قین۔۔ ویڈیو وائرل

Aug 05, 2021 | 23:03:PM
وہیل مچھلی بھی میوزک کی شو قین۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)کہا جا تا ہے کہ انسان کے بعد وہیل مچھلی ایک ایسا جا نور ہے جو بہت حد تک نفسیاتی طو ر پر انسانی عا دتو ں کو اپنا نے کی کو شش کر تی ہے ۔ایک نہایت ہی دلچسپ بیلوگا وہیل سے متعلق ویڈیو سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ویڈ یو میں  چند وہیل مچھلیاں ایک شخص کو وائلن بجاتا دیکھ  رہی ہیں۔اس ویڈیو نے  دیکھنے والو ں کو حیران کردیا ہے۔ یہ دلچسپ ویڈیو انسٹاگرام پر امریکا میں واقع مائیسٹک ایکوریم نے شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ تین بیلوگا وہیلز جن کے نام جونو، کیلا اور نتاشا بتائے جاتے ہیں وہ وائلن بجاتے شخص کی جانب متوجہ ہوکر شوق سے اس موسیقی کو سنتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میں تے میرا دلبر جا نی۔۔عا ئزہ خا ن کا میڈم نور جہاں کو ان کا مشہور گانا گاکر خراج تحسین