خواب پورا۔سنی لیون نے3بیڈ روم کا شاندار پینٹ ہاؤس کتنے میں خریدا ؟

Apr 05, 2022 | 22:01:PM
بالی ووڈ، اداکارہ ،سنی لیون
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں ایک دہائی مکمل کرچکیں اداکارہ سنی لیون کافی عرصہ سے کرائے کے مکان میں رہ رہی تھیں۔ سنی لیون نے ممبئی میں تین بیڈ روم کا شاندار پینٹ ہاؤس لیا ہے جس کی قیمت تقریباً 16 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔ 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے  کہا کہ میں فلموں میں کام کر رہی ہوں۔ میرا  ایک آفس ہے جس میں کئی اچھے لوگ کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب میں صرف اچھی چیزوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔ میں اپنے ہر خواب کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہوں ۔سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیئل ویبر نے گزشتہ سال ہی نیا گھر لیا ہے ۔ سنی لیون کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کو مبک مناسب بنیاد دینا چاہتے تھے۔ بالی ووڈ میں ایک دہائی مکمل کرچکیں اداکارہ سنی لیون کافی عرصہ سے کرائے کے مکان میں رہ رہی تھیں۔ سنی لیون نے ممبئی میں تین بیڈ روم کا شاندار پینٹ ہاؤس لیا ہے جس کی قیمت تقریباً 16 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔

سنی لیون ان دنوں ساؤتھ کے کچھ پروجیکٹس میں لگاتار مصروف ہیں۔ انہوں نے ممبئی میں گھر لینے کے فیصلے پر کہا کہ یہاں مکان لینے کا ہمارا فیصلہ جذباتی تھا۔ بھارت ہمارا بنیادی گھر ہے ، جہاں ہم اپنا زیادہ تر وقت گزارتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے تین بچے ہیں اور ہم نے محسوس کیا کہ ہم صرف ایک اپارٹمنٹ سے دوسرے اپارٹمنٹ میں شفٹ ہو کر انہیں مناسب بنیاد نہیں دے رہے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کو ایسی جگہ دینا چاہتے تھے کہ وہ اس سے پیار کریں۔ آپ ہمارے گھر آئیں تو دیکھیں گے کہ یہ امریکن اسٹائل میں بنایا گیا ہے ۔ سنی نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم چیزوں کو مستقل کر لیں۔ ہمارے بچے بھی اس وقت اور نئے گھر سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں کیونکہ انہیں اپنی بائک چلانے اور باغ میں کھیلنے کیلئے کافی جگہ مل رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سوئمنگ پول سمیت دیگر کئی سہولیات ہیں ، جن پر کام ہو رہا ہے۔ یہ ایک فل سروس اپارٹمنٹ ہے۔ اس میں مجھے اپنے بچوں کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
سنی لیون گزشتہ 10 سال سے بھارت میں کام کر رہی ہیں۔ اس پر انھوں نے کہا کہ یہ سفر میرے لئےمکمل طور پر غیر منصوبہ بند تھا۔ جب میں بگ باس کے گھر میں تھی اور آج ممبئی میں گھر خریدنے تک کا سفر شاندار رہا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ میں اور ڈینیئل اکثر ایسے کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہیں جو ہمیں کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہم ممبئی میں ایک گھر خریدیں گے۔ میں نے ایک بچی کو گود لیا ہے اور دو جڑواں بچوں کی پرورش کر رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ملائکہ اروڑہ اور ارباز خان کی طلاق۔۔ بیٹے ارحان کا کیا ہوا ؟