ملائکہ اروڑہ اور ارباز خان کی طلاق۔۔ بیٹے ارحان کا کیا ہوا ؟

Apr 05, 2022 | 19:39:PM
ملائکہ، اروڑہ،ارباز خان، ارحان خان (فائل فوٹو)
کیپشن: ملائکہ اروڑہ ،ارباز خان اور ارحان خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارباز خان کا رشتہ تقریباً 17 سال تک چلا لیکن 17 سال ساتھ رہنے کے بعد جب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تو یہ اتنا آسان نہیں تھا۔ اس وقت دونوں کی مشترکہ ذمہ داری انکے بیٹے ارحان کی عمر صرف 12 سال تھی اور اس عمر میں بیٹے کو  ماں اور باپ دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن ارباز اور ملائکہ دونوں نے اس وقت ایک دوسرے سے دور رہنا درست سمجھا، اس لیے ملائکہ اروڑہ نے ارحان کو تحویل میں لے لیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پنک ولا کو دیئے گئے انٹرویو میں ارباز خان نے اپنی طلاق اور بیٹے ارحان کے بارے میں کھل کر بات کی، پھر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ملائکہ اروڑہ سے طلاق کے بعد بیٹے ارحان کی تحویل کیوں نہیں مانگی۔ ارباز خان نے اس انٹرویو میں بتایا کہ جب ان کی طلاق ہوئی تو ارحان کی عمر صرف 12 سال تھی۔ لیکن وہ سمجھ گیا کہ گھر میں کیا ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی ماننا تھا کہ جب بچہ بڑا ہوتا ہے تو اسے ماں کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے بچے کی کسٹڈی کے لیے کبھی لڑائی نہیں کی۔ اور باہمی رضامندی سے یہ طے پایا کہ ارحان ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ رہیں گے۔اس وقت ارحان خان کی عمر 19 سال ہے اور وہ ہر چیز کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گیا ہے۔ ارحان ماں ملائکہ سے جتنا قریب ہے، والد ارباز خان کے ساتھ ان کی اتنی ہی بہتر بانڈنگ ہے۔ ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے پر بھی اکٹھے دیکھے جاتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ملائکہ اور ارباز بھی بیٹے ارحان کی خاطر اکٹھے ہونے سے نہیں ہچکچاتے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ عظمی رائو قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا