وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
خیبرپختونخوا کے شہر پشاور،مردان ،چارسدہ ، تخت بھائی ، بٹگرام ، مانسہرہ ،بالاکوٹ، ہزارہ ، مالاکنڈ، سوات ،شانگلہ ، ہنگو ، کوہاٹ ، باجوڑ ، اپر دیر ، لوئر دیر خال میدان کمراٹ میں زلزلے کے شدید چھٹکے محسوس کئے گئے،مہمندایجنسی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف زدہ ہوگئے ،میانوالی ، اٹک ،جھنگ ، نوشہرہ ، کلرسیداں، گجرانوالہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،تلہ گنگ و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،عارف والا, شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوئے۔
زلزلہ کوہ پیماہ مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 9۔5 جبکہ گہرائی 111 کلومیٹر اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا ،زلزلےکے جھٹکے 9بج کر 56 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں : گوگل کمپنی کا ڈاکس ایپلی کیشن میں نیا فیچر متعارف