گوگل کمپنی  کا ڈاکس ایپلی کیشن میں نیا  فیچر متعارف

Sep 04, 2025 | 21:39:PM
گوگل کمپنی  کا ڈاکس ایپلی کیشن میں نیا  فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گوگل انٹرنیٹ پر معلومات کو منظم اور قابل رسائی بناتا ہے. یہ مختلف قسم کی خدمات فراہم کرتا ہے، اور اب گوگل (Google) نے اپنی ڈاکس ایپلی کیشن میں نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق گوگل نے اپنی ڈاکس ایپلی کیشن میں نیا فیچر شامل کیا ہے۔ جس کے ذریعے صارفین اپنی تحریروں کو جیمی کی مدد سے سن سکتے ہیں۔مذکورہ سہولت خاص طور پر ان افراد  کیلئےہے جو اپنی تحریر کو سن کر غلطیاں تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ یا مطالعے کے دوران معلومات کو بہتر طور پر سننا چاہتے ہیں۔گوگل ڈاکس کا نیا فیچر اینڈرائیڈ پر بھی ویب کی طرح دستاویز کو سننے کے لیے موجود ہو گا۔ ایڈیٹ آئیکن کے اوپر ایک پلے کا بٹن نظر آئے گا جو متن کو جیمینی کے ذریعے آواز میں بدل دیگا ،ویب پر جیمینی مختلف آوازوں کے اسٹائل فراہم کرتا ہے۔ جیسے ’ایجوکیٹر‘ اور ’نیریٹر‘، تاہم یہ فی الحال اینڈرائیڈ پر دستیاب نہیں۔اس وقت صارفین رفتار، آواز بدلنے یا آڈیو چِپس شامل کرنے کے آپشنز استعمال نہیں کرسکتے۔ لیکن کمپنی مستقبل کی اپ ڈیٹس میں ان سہولیات کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔یہ نئی سہولت فی الحال صرف گوگل ورک اسپیس صارفین اور جیمینی اے آئی پرو یا الٹرا پلان کے سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے، اور اسے صرف ویب ورژن پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: 18سالہ لڑکا سیلفی بناتے اور24 سالہ جوان سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

 
 
 
 
 
ٹیگز :