عید میلاد النبیؐ پر بلوچستان میں 2چھٹیوں کا اعلان
کیپشن: تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)سندھ کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی عید میلادالنبیؐ پر صوبے میں 2چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 5 اور 6 ستمبر کو بارہ ربیع الاول پر عام تعطیل ہوگی، کوئٹہ میں سکول بھی بند رہیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق صوبے میں 5 اور 6 ستمبر کو عید میلادالنبی ﷺ پر عام تعطیل ہوگی۔ صوبے بھر میں جمعہ اور ہفتہ کو سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔اتوار کو ہفتہ وار چھٹی کے باعث سرکاری ملازمین 3چھٹیوں سے لطف اندوز ہو ں گے۔
اعلامیہ کے مطابق ایمرجنسی اور لازمی سروسز کے افسران ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات ملتوی، اب کب ہونگے؟نئی تاریخ بھی آ گئی