سیلاب؛ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)سیلاب کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے۔
اب امتحانات کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا۔اس قبل امتحانات کیلئے10 ستمبر کی ڈیٹ دی گئی تھی۔
سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ کے امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے۔فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔