پنجاب میں ا ضلاع کی سطح پر فضائی آلودگی جانچنے کا آغاز،پہلی رپورٹ جاری

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا نئے نظام کے آغاز اورپہلی اے کیو آئی رپورٹ کے اجراء پر اظہار مسرت

Oct 04, 2025 | 11:52:AM
پنجاب میں ا ضلاع کی سطح پر فضائی آلودگی جانچنے کا آغاز،پہلی رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ)پنجاب میں پہلی بار اضلاع میں فضائی آلودگی جانچنے کا آغازکردیاگیااور نگرانی کے جدید موسمیاتی نظام نے پہلی رپورٹ بھی جاری کر دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے 18 اضلاع کا موسمیاتی آلودگی کا پہلے دن کا ڈیٹا جاری کردیاگیاجس میں 18 اضلاع کے فضائی معیار کا سکور جاری کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گوجرانولہ میں فضائی معیار 104، شیخو پورہ میں 135 ، قصور میں 186 ،بہاولپور میں 126، مظفرگڑھ میں 119 اور رحیم یار خان میں 137  اے کیو آئی پایا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محکمہ تحفظ ماحولیات کو اضلاع اور عوام کی معلومات کے لیے موسمیاتی آلودگی کی رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے تحت چوبیس گھنٹے فضا میں آلودگی کی نگرانی کا عمل شروع کیا گیا ہے اور ہر آٹھ گھنٹے بعد تازہ ترین رپورٹ جاری کی جائے گی،پنجاب کے 17 اضلاع میں قائم 41 ائیر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز تین شفٹ میں ڈیٹا جاری کریں گے۔
پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس میں اضلاع کا اے کیو آئی جانچنے کا سلسلہ شروع کیا گیا،جدید نظام سے آنے والے موسمی حالات کے بارے میں شہریوں اور اداروں کو باخبر رکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے 5سال بعدفضائی آپریشن کا باضابطہ اعلان
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نئے نظام کے آغاز اور اضلاع کی سطح پر پہلی اے کیو آئی رپورٹ کے اجراء پر اظہار مسرت کرتے ہوئے تمام ٹیم کو شاباش دی  ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ انشاء اللہ پنجاب کو ایسا بنانا ہے کہ دنیا مثال دے۔