انسانی آنکھوں کے بارے میں دلچسپ تحقیق سامنے آگئی

Oct 04, 2022 | 14:17:PM
 ایک تحقیق کے مطابق اخذ کیا گیا کہ انسانی آنکھوں کا رنگ تا عمر تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
کیپشن: آنکھوں کا رنگ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسانی آنکھوں کے بارے میں دلچسپ تحقیق سامنے آگئی ۔

تحقیق کے تجربے کیلئے سائنسدانوں نے 40 نیلے رنگ کی آنکھوں والے بچے لیے۔ تجربے میں دیکھا گیا کہ پیدائش کے دو سال کے عرصے کے بعد 11 بچوں کی آنکھوں کا رنگ براؤن رہا جبکہ تین بچوں کی آنکھوں کا رنگ ہیزل میں تبدیل ہو گیا اور دو کی آنکھوں کا رنگ نیلے سے گرین رنگ میں تبدیل ہو گیا تھا۔ دوسری جانب تجربے کیلئے براؤن رنگ کی آنکھوں والے 77 میں سے 73 بچوں کی آنکھوں کا رنگ براؤن ہی رہا۔ تحقیق سے یہ بات اخذ کی گئی کہ براؤن آنکھوں کے رنگ کے بدلنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ 


اس بات کے پیچھے کی وجہ جاننے کیلئے سائنس دان میکی نے تحقیق کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ آنکھوں کے رنگ کا تعلق آنکھوں میں موجود پگمنٹ سے ہوتا ہے۔ میکی کا کہنا تھا کہ آنکھوں میں موجود پگمنٹ کا نام میلانائن ہے جو کہ ہماری جلد میں موجود ہوتے ہیں اور جلد کے رنگ کا تعین کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق میلانائن کی کم تعداد کے باعث آنکھوں کا رنگ نیلا ہوتا ہے اور اگر میلانائن کی تعداد زیادہ ہو جائے تو آنکھوں کا رنگ گہرا  ہو جاتا ہے۔ البتہ میلانائن کی تعداد زیادہ اور کم ہونے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں مگر منکی کا کہنا ہے کہ میلانائن کی تعداد پر ماحول اثرانداز ہوتا ہے۔  میکی کا کہنا تھا کہ کچھ وائرسیز بھی پیگمنٹ کے ریادہ اور کم ہونے کی وجہ ہو سکتے ہیں۔